بی سدرشن ریڈی نے نامزدگی سے قبل آزادی کی تحریک کے مجاہدین اور قومی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے پرچہ نامزدگی میں چار سیٹ داخل کئے گئے، ہر سیٹ میں 20 تجویز کنندہ اور 20 تائید کنندہ شامل تھے۔ یہ اپوزیشن کی جانب سے اتحاد اور سنجیدگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے بھی اپنا کاغذات نامزدگی جمع کرا دیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں امیدواروں کا تعلق جنوبی ہند سے ہے، جس کی وجہ سے سے ’جنوب بمقابلہ جنوب‘ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ نمبر گیم میں اپوزیشن پیچھے ہے لیکن اس بار اس نے انتخابی جدوجہد کو نظریاتی رنگ دینے کی پوری کوشش کی ہے۔