ہندوستانی ریلوے نے دیوالی اور چھٹ کے تہوار پر مسافروں کی سہولت کے لیے 12 ہزار سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کو ریل بھون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، ایم پی ڈاکٹر سنجے جیسوال اور مرکزی وزیر للن سنگھ اور ایم پی سنجے کمار جھا کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنے والے دو بڑے تہواروں دیوالی اور چھٹ کے موقع پر لوگوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ واپسی کے سفر میں مسافروں کو بھی سہولت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ سینئر عوامی نمائندوں سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آنے والی دیوالی اور چھٹ کے لیے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں۔ ساتھ ہی اس کا بھی خیال رکھا جائے اور واپسی کے سفر میں مسافروں کو سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو مسافر 13 سے 26 اکتوبر کے درمیان اور 17 نومبر سے 1 دسمبر کے درمیان واپسی کا سفر کریں گے انہیں واپسی کے سفر پر 20 فیصد رعایت کا فائدہ ملے گا۔
یہ تجربہ اس تہوار کے موسم میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چار امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں – گیا سے دہلی، سہرسہ سے امرتسر، چھپرہ سے دہلی اور مظفر پور سے حیدرآباد شروع کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی، بھگوان بدھ کے خاص مقامات اور متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے ایک نئی سرکٹ ٹرین شروع کی جائے گی، جو ویشالی، حاجی پور، سون پور، پٹنہ، راجگیر، گیا، کوڈرما سرکٹ کا احاطہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بکسر تا لکھی سرائے ریل سیکشن کو چار لائنوں کا بنایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹرینیں چل سکیں۔ پٹنہ کے ارد گرد رنگ ریلوے کا انتظام کیا جائے گا۔ سلطان گنج اور دیوگھر کو جوڑا جائے گا۔ پٹنہ سے ایودھیا تک نئی ٹرین چلائی جائے گی۔ لوکھا بازار میں دھونے کے گڈھے کا انتظام اور بہار میں منظور شدہ کئی نئے روڈ اوور برج پر بھی کام کیا جائے گا۔ وزیر ریلوے سے ملاقات کرنے والے بہار لیڈروں نے بہار کے لیے مزید پروجیکٹوں کو منظوری دینے اور امرت بھارت اور وندے بھارت سمیت کئی نئی ٹرینیں چلانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔