وسیم اکرم پر آن لائن جوئے کے پلیٹ فارم کی تشہیر کرنےکا الزام، مشکل میں پھنسے مایہ ناز گیند باز

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 19, 2025378 Views


ایک درخواست میں سابق کرکٹ کپتان اور مایہ ناز بولر وسیم اکرم کے خلاف اسپورٹس بیٹنگ اور جوا کھیلنے والے پلیٹ فارم کی تشہیر پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

پاکستان کے سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں،سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کے خلاف ن پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور میں درخواست دائر کر گئی ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن جوئے کے پلیٹ فارم کی تشہیر کی، جس پر ایک پاکستانی نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں دائر کی گئی ایک درخواست میں سابق کرکٹ کپتان اور مایہ ناز بولر وسیم اکرم کے خلاف اسپورٹس بیٹنگ اور جوا کھیلنے والے پلیٹ فارم کی تشہیر پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔محمد فیاض نامی شہری کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر نے ’باجی‘ نامی ایک ہندوستانی بیٹنگ کمپنی، جو اس پلیٹ فارم سے منسلک ہے، اس کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر معاہدہ کیا۔

شکایت کنندہ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتے ایک پوسٹر اور ویڈیو کلپ میں وسیم اکرم کو اس پلیٹ فارم کی تشہیر کرتے اور لوگوں کو دلچسپ تجربے کے لیے شامل ہونے کی تاکید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ وسیم اکرم نے ایک ہندوستانی بیٹنگ اور جوا کھیلنے والی کمپنی کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر معاہدہ کیا، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں وہ لوگوں کو بیٹنگ ایپ میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں اور شائقین کو کمائی کے مواقع سے راغب کر رہے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ سابق کرکٹر اس پلیٹ فارم سے منسلک ہو کر پاکستان میں جوئے کو فروغ دے رہے ہیں، جو کہ قانون کے مطابق ممنوع اور ہر شکل میں غیر قانونی ہے۔اگرچہ وسیم اکرم نے تاحال اس شکایت پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، لیکن یہ معاملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں انفلوئنسرز اور مشہور شخصیات کی جانب سے بیٹنگ اور جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز کی تشہیر پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔درخواست گزار کے مطابق اس شراکت داری کے باعث وسیم اکرم ملک میں جوئے کو فروغ دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...