کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ نائب صدر انتخاب نظریاتی جنگ ہے، جس پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بی. سدیرشن ریڈی کو مشترکہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی نے بھی، جو انڈیا بلاک کا حصہ نہیں، ریڈی کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔
ملکارجن کھڑگے نے سابق جج کو ہندوستان کے سب سے ممتاز اور ترقی پسند قانون دانوں میں شمار کرتے ہوئے کہا، ’’انہوں نے ہمیشہ سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کے لیے حوصلہ مندانہ جدوجہد کی۔ وہ ایک عام آدمی ہیں اور ان کے کئی فیصلے ایسے ہیں جو غریب طبقے کے حق میں رہے اور آئین اور بنیادی حقوق کی حفاظت کی۔‘‘