ہم نے دیکھا کہ الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں ایک بھی صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ ہم نے کچھ زندہ لوگوں کو سپریم کورٹ میں پیش کیا، جن کو الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیا تھا، لیکن اس سے الیکشن کمیشن کو کوئی فرق نہیں پڑا۔
چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن ہم سے سوال پوچھ کر آئین کی بے حرمتی کر رہا ہے۔ اس لیے میں الیکشن کمیشن سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ آپ آئین کے مترادف نہیں ہیں، بلکہ آپ اس سے پیدا ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آئین کی آڑ لے کر اس کی دھجیاں نہ اڑائے۔