کٹھوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، 4 لوگوں کی موت، 6 زخمی، ملبے میں دبے کئی گھر

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 17, 2025376 Views


ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ضلع کے راج باغ علاقے کے جوڑ گھاٹی میں بادل پھٹنے سے گاؤں تک پہنچنے کا راستہ پوری طرح سے منقطع ہو گیا ہے۔ لوگوں کو آبی ذخائر سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

i

user

جموں و کشمیر کے کٹھوا ضلع میں شدید بارش کے درمیان بادل پھٹنے سے جوڑ گھاٹی کے گاؤں میں زبردست تباہی مچی ہے۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ افسروں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ضلع کے راج باغ علاقے کے جوڑ گھاٹی میں بادل پھٹنے سے گاؤں تک پہنچنے کا راستہ پوری طرح سے منقطع ہو گیا اور کئی گھر ملبے میں دب گئے۔

جموں-پٹھان کوٹ نیشنل ہائی وے کا ایک حصہ بھی ملبے کی زد میں آ گیا ہے جس سے آمد و رفت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شروع میں اموات کی کوئی خبر نہیں تھی لیکن بعد میں افسروں نے تصدیق کی کہ حادثے میں 4 لوگوں کی جان گئی ہے اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوراً راحت اور بچاؤ کام کے لیے موقع پر پہنچیں۔ ضلع انتظامیہ حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے اور لوگوں کو آبی ذخائر سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دراصل اُجھ ندی خطرے کے نشان کے قریب بہہ رہی ہے۔

کٹھوا کا ایک پولیس اسٹیشن بھی پوری طرح سے پانی میں ڈوب گیا ہے۔ افسروں نے بتایا کہ ایک ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے زیادہ تر جھیلوں کی آبی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری طرف کٹھوا کے بگارڈ، چنگڑا اور لکھن پور کے دلوان-ہٹلی علاقوں میں بھی شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ غنیمت ہے کہ ان علاقوں میں زیادہ نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حالانکہ آبی سطح کے اچانک بڑھنے سے ندی-نالوں میں طغیانی ہے جس سے مقامی لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں راحتی کام تیز کر دیے ہیں اور بچاؤ دستہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں سرگرم ہے۔

یہ واقعہ کشتواڑ کے چسوٹی گاؤں میں 14 اگست کو بادل پھٹنے کے سانحہ کے کچھ ہی دن بعد پیش آیا ہے، جہاں 65 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ کٹھوا میں ہوئے حادثہ نے جموں و کشمیر میں بار بار ہونے والی قدرتی آفات کی سنگینی کو پھر سے ظاہر کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے مستعد رہنے اور تحفظاتی رہنما اصول پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ آگے کے نقصان سے روکا جا سکے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کٹھوا میں بادل پٹھنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایس ایس پی (کٹھوا) شوبھت سکسینہ سے بات کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا کہ حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...