ووٹر لسٹ کے ساتھ کی جا رہی دھاندلی اور ایس آئی آر کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی جنگ نہیں ہے، بلکہ ہندوستانی جمہوریت اور آئین کو بچانے کی جنگ ہے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہم مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، سردار ولبھ بھائی پٹیل، ڈاکٹر امبیڈکر، مولانا آزاد اور سبھاش چندر بوس کے خوابوں کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔‘‘ کھڑگے نے راہل گاندھی کے ذریعہ 17 اگست سے بہار کے سہسرام سے ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ شروع کرنے کا تذکرہ بھی کیا اور پارٹی لیڈران و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس یاترا کو کامیاب بنائیں۔