وزیر اعظم مودی کے سیمی کنڈکٹر والے دعوے کو کانگریس نے جھوٹا قرار دیا، کہا – ’چنڈی گڑھ میں پلانٹ 1983 سے فعال ہے‘

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 15, 2025378 Views


وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ لال قلعہ سے کسی حکومت کی براہِ راست تنقید کرنے نہیں آئے لیکن ملک کے نوجوانوں کو یہ جاننا ضروری ہے کہ سیمی کنڈکٹر پر فائل ورک 50 سے 60 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ اس وقت ہی ختم کر دیا گیا اور یوں نصف صدی سے زیادہ کا قیمتی وقت ضائع ہو گیا۔

مودی نے کہا، ’’جب ہم ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں کی بات کرتے ہیں تو میں آپ کی توجہ سیمی کنڈکٹر کے معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ آج ہم اس بوجھ سے آزاد ہو کر مشن موڈ میں کام کر رہے ہیں۔ چھ مختلف سیمی کنڈکٹر یونٹس زمین پر اتر رہے ہیں اور چار نئے یونٹس کو پہلے ہی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سال کے آخر تک ‘میڈ اِن انڈیا’ چپس مارکیٹ میں آ جائیں گی۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...