لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’تمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ عظیم مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں سے حاصل یہ آزادی ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا عزم ہے جہاں سچائی اور مساوات کی بنیاد پر انصاف ہو، اور ہر دل میں عزت و احترام اور بھائی چارہ قائم ہو۔ اس انمول وراثت کے وقار اور احترام کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔ جے ہند، جے بھارت!‘‘
راہل گاندھی کے پیغام میں واضح طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ آزادی محض ایک دن کا جشن نہیں بلکہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے جس میں سچائی، مساوات اور بھائی چارہ بنیادی ستون ہیں۔