’آپ کے ووٹ کی چوری، آپ کے حقوق اور شناخت کی چوری‘، راہل گاندھی کا مرکز اور الیکشن کمیشن پر شدید حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 13, 2025374 Views


راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ “ایک شخص، ایک ووٹ” کا اصول آئین کی بنیاد ہے، لیکن کمیشن اس کو نافذ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور اس مشن کو جاری رکھے گی۔

دو دن قبل، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور انڈیا بلاک کے دیگر ارکان پارلیمنٹ کو بھی دہلی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا تھا، جب وہ بہار میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ کر رہے تھے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ جدوجہد عوام کے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے جاری رہے گی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...