بھوپال ڈویژن کے سینئر ڈویژنل سکیورٹی کمشنر ڈاکٹر ابھیشیک کی رہنمائی میں ریلوے سکیورٹی فورس نے مختلف اسٹیشنوں پر خاص چیکنگ اور آگاہی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے دوران مسافروں کو قوانین اور ایمرجنسی چین کے صحیح استعمال سے متعلق معلومات دی جا رہی ہیں اور چین کے غلط استعمال پر سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق، جولائی 2025 تک رانی کملاپتی، بھوپال، اٹارس، ہردا، ودیشا، بینا، گونا، شیورپوری سمیت مختلف اسٹیشنوں اور آؤٹر علاقوں میں ایمرجنسی چین کے غلط استعمال کے 3,383 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 2,981 کیسز میں ریلوے ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ 402 مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔ کئی ملزمان کو قید کی سزا بھی دی جا چکی ہے۔