سپریم کورٹ میں ’یکطرفہ طلاق‘ کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی پر سماعت 19 نومبر کو

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 11, 2025385 Views


سپریم کورٹ میں طلاق حسن کے متعلق نظیر حنا اور ناظرین نِشا سمیت کئی خواتین نے عرضیاں داخل کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’مسلم خواتین کو بھی دیگر مذاہب جیسے حقوق ملنے چاہئیں۔‘‘

مسلم خواتین کی ایک فائل تصویر مسلم خواتین کی ایک فائل تصویر 

i

user

مذہب اسلام میں مسلم مردوں کو طلاق کا حق دینے والے نظام کے خلاف داخل عرضیوں پر سپریم کورٹ 19 نومبر کو حتمی سماعت کرے گا۔ عدالت نے قومی کمیشن برائے خواتین، قومی انسانی حقوق کمیشن اور کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال جیسے اداروں سے بھی رائے طلب کی ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے طلاق حسن سمیت دیگر نظاموں کے متعلق مذہبی مواد کو بھی عدالت میں رکھنے کو کہا ہے۔

سپریم کورٹ میں طلاق حسن کے متعلق داخل عرضیاں 3 سال سے زیر التوا ہیں۔ یہ عرضیاں بے نظیر حنا اور ناظرین نِشا سمیت کئی ایسی خواتین کی ہیں جو یکطرفہ طلاق (طلاقِ حسن) سے ذاتی طور پر متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین کو بھی دیگر مذاہب جیسے حقوق ملنے چاہئیں۔ عرضیوں میں کہا گیا ہے کہ مذہبی آزادی کے نام پر مسلم خواتین کو قانون کی نظر میں مساوات (آرٹیکل 14) اور باعزت زندگی گزارنے (آرٹیکل 21) جیسے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ عرضی گزاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ طلاقِ حسن اور عدالتی طریقے سے نہ ہونے والے دیگر تمام اقسام کی طلاق کو غیر قانونی قرار دے۔ شریعت ایپلی کیشن ایکٹ 1937 کی دفعہ 2 منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔ ساتھ ہی مسلم میریج ایکٹ کی تحلیل 1939 بھی مکمل طور سے منسوخ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ 22 اگست 2017 کو سپریم کورٹ نے ایک ساتھ 3 طلاق بول کر شادی ختم کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ طلاق بدعت تصور کیے جانے والے اس نظام کے حوالے سے بیشتر علماء کا بھی خیال تھا کہ یہ قرآن کے مطابق نہیں ہے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد حکومت نے ایک ساتھ 3 طلاق بولنے کو جرم قرار دیتے ہوئے ایک قانون بھی بنا دیا ہے، لیکن طلاقِ حسن اور طلاقِ احسن جیسے نظام اب بھی برقرار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...