’امر جیوتی نِدھی‘ گھوٹالہ معاملہ میں کمپنی کے ڈائریکٹر اور ایجنٹ کے خلاف ایک اور کیس درج، 18 بینک اکاؤنٹس فریز

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 9, 2025360 Views


کمپنی کے ڈائریکٹر اور بی جے پی کے سابق لیدڑ سوریہ کانت موریہ اور اس کے ایجنٹ دیویندر کے خلاف بارادری تھانہ میں تازہ رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولیس نے سوریہ پر 50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایف آئی آر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ایف آئی آر / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

یوپی کے بریلی ضلع میں سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے ’امر جیوتی روہیل کھنڈ ندھی لمیٹڈ‘ کے ڈائریکٹر اور ایجنٹ پر دھوکہ دہی کا ایک اور معاملہ درج ہوا ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر اور بی جے پی کے سابق لیدڑ سوریہ کانت موریہ اور اس کے ایجنٹ دیویندر کے خلاف بارادری تھانہ میں تازہ رپورٹ درج کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی، اسی کمپنی کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی ملازمہ ونیتا موریہ نے رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس میں سوریہ کانت اور اس کے بھائی ششی کانت موریہ کا بھی نام تھا۔ دونوں بھائیوں پر پہلے سے ہی بدایوں میں کئی معاملے درج ہیں اور پولیس نے دونوں پر 50-50 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ ساتھ ہی 18 بینک کھاتے بھی فریز کر دیے گئے ہیں۔

سبھاش نگر کے نیک پور للیتا دیوی مندر کی رہنے والی راجیشوری گنگوار نے پولیس کو بتایا کہ ستمبر 2024 میں ایجنٹ دیویندر اس سے ملا اور کمپنی کی اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ دیویندر نے ان کو سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا لالچ دیا۔ راجیشوری نے اس کی باتوں میں آ کر سرمایہ کاری شروع کر دی، لیکن یکم جولائی کو جب وہ کٹرا چاند خاں واقع کمپنی کے دفتر پہنچی تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ کمپنی کا ڈائریکٹر پیسے لے کر فرار ہو گیا ہے، ایجنٹ دیویندر سے رابطہ کیا تو وہ بھی غائب تھا۔ مجبور ہوکر راجیشوری نے سوریہ کانت اور دیویندر دونوں کے خلاف دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کرایا۔

پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کہ پرانے معاملوں میں اب تک تقریباً 300 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی ہو چکی ہے۔ دونوں بھائیوں نے 2 ہزار سے زائد لوگوں سے ایف ڈی اور آر ڈی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرایا اور کچھ وقت کے بعد آفس بند کر کے فرار ہو گئے۔ دھوکہ دہی کے شکار صرف تاجر اور سرکاری ملازمین ہی نہیں، بلکہ ٹھیلہ چلانے اور یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے افراد بھی ہوئے ہیں۔ کسی نے بیٹی کی شادی کے لیے پیسہ جمع کیا تھا تو کسی نے اپنی زندگی کی پوری کمائی لگا دی تھی۔ مثال کے طور پر، کٹرا چاند خاں کے سبزی فروش بھگوان داس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے 2 لاکھ روپے کی ایف ڈی کرائی تھی، جو اب پھنس گئی ہے۔

کمپنی کے 18 بینک کھاتوں کو فریج کر دیا گیا ہے، جن میں 1.15 کروڑ سے زائد رقم جمع ملی ہیں۔ سوریہ کانت موریہ بی جے پی کا میٹروپولیٹن صدر رہ چکا ہے۔ 3 ماہ قبل جب بدایوں میں معاملہ درج ہوا تو سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس نے فوری طور پر کارروائی نہیں کی۔ اس کے بعد دونوں بھائی روپوش ہو گئے، بعد میں بی جے پی نے سوریہ کانت کو عہدہ سے ہٹایا اور اے ایس پی بدایوں نے ایس آئی ٹی تشکیل دی۔ پہلے 25-25 ہزار کا انعام رکھا گیا، جسے بعد میں اضافہ کر کے 50-50 ہزار کر دیا گیا۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے دونوں بھائی ہائی کورٹ چلے گئے اور 3 ہفتے کی عبوری ضمانت لے لی۔ دونوں بھائیوں نے عدالت میں دلیل دی کہ تمام دستاویزات آفس میں ہیں اور گرفتاری کے ڈر سے وہاں نہیں جا پا رہے ہیں، لیکن ضمانت ملنے کے بعد بھی کسی سرمایہ کار کو پیسے واپس نہیں کیے۔ ایس پی سٹی مانوش پاریک کے مطابق بارادری تھانہ میں درج تازہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور اس سے قبل کے درج کردہ معاملے میں بھی کارروائی چل رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...