ریلوے نے مسافروں کے لیے راؤنڈ ٹرپ پیکیج اسکیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ریٹرن جرنی پر 20 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔ یہ منصوبہ فی الحال ایکسپریمینٹل بیسس پر نافذ کیا جائے گا تاکہ اس کے اثر اور مسافروں کے ردعمل کا جائزہ لیا جاسکے۔
ریلوے نے تہواروں کے سیزن میں بھیڑ کو مینیج کرنے اور مسافروں کو بہتر سہولت دینے کے لیے ’راؤنڈ ٹرپ پیکیج‘ اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت جو مسافر اپنی ریٹرن جرنی طے وقت کے اندر بُک کریں گے، انہیں ریٹرن ٹکٹ کی بنیاد پر کرایہ پر 20 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔
یہ منصوبہ 14 اگست 2025 سے شروع ہوگا۔ اس کے تحت پہلے سفر کا ٹکٹ 13 اکتوبر 2025 سے 26 اکتوبر 2025 کے درمیان کی تاریخ کے لیے بُک کرنا ہوگا، اس کے بعد واپسی کا ٹکٹ 17 نومبر 2025 سے یکم دسمبر 2025 کے درمیان کی تاریخ کے لیے ’کنکٹنگ جرنی فیچر‘ کے ذریعہ بُک کیا جا سکے گا۔
اس منصوبہ میں تبھی چھوٹ ملے گی جب دونوں طرف کا ٹکٹ ایک ہی مسافر کے نام سے اور کنفرم ہو۔ ریٹرن ٹکٹ کی بکنگ کے لیے ایڈوانس ریزرویشن پیریڈ نافذ نہیں ہوگا۔ چھوٹ صرف ریٹرن جرنی کی بنیاد پر کرایہ پر دی جائے گی۔ ریلوے نے بتایا کہ یہ منصوبہ فی الحال ایکسپریمنٹل بنیاد پر نافذ کیا گیا ہے تاکہ تہواروں کے وقت ٹرینوں کا دونوں طرف سے بہتر استعمال ہو سکے.
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔