صحافی رئیس الدین ریحان نے حاصل کی بڑی کامیابی، یو پی ایس سی کا امتحان پاس کر بنے آئی آئی ایس آفیسر

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 8, 2025363 Views


رئیس الدین ریحان نے ’یونین پبلک سروس کمیشن‘ کے ذریعہ منعقدہ انڈین انفارمیشن سروس کے امتحان میں پانچویں رینک حاصل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رئیس الدین</p></div><div class="paragraphs"><p>رئیس الدین</p></div>

i

user

نئی دہلی: آل انڈیا ریڈیو کی نیوز سروس ’آکاش وانی سماچار‘ میں بطور رپورٹر کام کرنے والے صحافی رئیس الدین ریحان نے ’یونین پبلک سروس کمیشن‘ (یو پی ایس سی) کا امتحان پاس کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا انتخاب ’انڈین انفارمیشن سروس‘ (آئی آئی ایس) میں ہوا ہے۔ رئیس الدین نے یو پی ایس امتحان میں پانچویں رینک حاصل کی ہے۔

اخبارات، میگزین، ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل میڈیا اور ریڈیو جیسے میڈیا کے شعبے میں 12 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والے رئیس الدین ریحان کو تعلیمی، تحقیقی شعبے اور سماجی ترقی کے میدان میں کام کرنے کا تجربہ بھی ہے۔ رئیس الدین ریحان گزشتہ تقریباً 5 سال سے ’آکاش وانی سماچار‘ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے جی-20 سمٹ، ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور، انڈیا سولر الائنس سمٹ اور ورلڈ فوڈ انڈیا سمٹ سمیت کئی بین الاقوامی سطح کے پروگراموں کو کور کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پارلیمنٹ اور اسمبلی، مرکزی اور ریاستی حکومت کی وزارتوں، لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات اور سیاسی جماعتوں کی رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل وہ اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ’میڈیا مانیٹرنگ اینڈ نیوز اینالائزر‘ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری میں اپنے پیشہ ورانہ سفر کے دوران رائیس الدین ریحان نے ’نوبھارت ٹائمز‘ اخبار، آئی این ایس میڈیا گروپ، کوبرا پوسٹ، نئی دہلی پوسٹ، نئی دنیا اور نیشنل دنیا اخبار، کتھادیش میگزین وغیرہ جیسے اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’منسٹری آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ‘ (ایم ایچ آر ڈی)، ہیومن ڈیولپمنٹ (آئی ایچ ڈی) کے ساتھ مل کر کئی اہم پروجیکٹ پر ریسرچ کا کام بھی کر چکے ہیں۔

رئیس الدین ریحان کو سال 2018 میں ہندوستان میں نوجوانوں کی ترقی کے معاملے پر کام کرنے کے لیے امریکی کمپنی ’اوریکل‘ کے ذریعے چلائے جانے والے انسانی ترقی کے شعبے کی باوقار فیلوشپ چینجلومس-لرننگ اینڈ لیڈرشپ جرنی کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ اس فیلوشپ کے تحت انہوں نے ملک کے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کی ترقی کے معاملے پر اہم کام کیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں گریجویٹ رئیس الدین ریحان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ٹیلی ویژن جرنلزم میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ ملک کے ممتاز تھنک ٹینک ’سینٹر فار سول سوسائٹی‘ (سی سی ایس) سے پالیسی سازی، مسودہ سازی اور تجزیہ میں گریجویٹ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...