ہم عآپ حکومت کے پراپرٹی ٹیکس کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں: دیویندر یادو

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 8, 2025361 Views


دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں تقریباً 40 لاکھ جائیدادیں ہیں، اس کے باوجود اس سال ایم سی ڈی نے صرف 13 لاکھ ٹیکس دہندگان سے تقریباً 2,163 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

i

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ نجکاری بی جے پی کی دین ہے اور دہلی میں جائیداد ٹیکس کی وصولی کو 10-5 فیصد کمیشن پر پرائیویٹ کمپنیوں کے سپرد کر کے بی جے پی ایم سی ڈی میں ایک اور بدعنوانی کو انجام دینے کی راہ تلاش رہی ہے، جس کی بنیاد عام آدمی پارٹی (عآپ) پہلے ہی رکھ چکی ہے۔ کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں عآپ حکومت کی بدعنوانی کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ مالی سال 2025 میں کارپوریشن نے 4000 کروڑ روپے کی پراپرٹی ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں تقریباً 40 لاکھ جائیدادیں ہیں، اس کے باوجود اس سال ایم سی ڈی نے صرف 13 لاکھ ٹیکس دہندگان سے تقریباً 2,163 کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔ ایک سازش کے تحت کارپوریشن تقریباً 27 لاکھ جائیداد مالکان کو سروے کے نام پر ہراساں کرے گی اور انہیں نوٹس جاری ہوں گے، جس کی کانگریس سخت مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو اپنی مجوزہ ’پراپرٹی ٹیکس سیٹلمنٹ اسکیم‘ میں گزشتہ برسوں کے تمام سود اور جرمانے کو معاف کرنا چاہیے اور ایک ساتھ رقم جمع کرانے کی شرط کو بھی ختم کرنا چاہیے۔ مثلاً غیر قانونی کالونیوں کے سروے میں بدعنوانی ہوئی، اسی طرح ہر سال 1000-500 کروڑ روپے کی ممکنہ غیر قانونی وصولی کی جا رہی ہے۔ ایم سی ڈی کو خود سروے کر کے جائیدادوں کا تخمینہ لگانا چاہیے نہ کہ پراپرٹی مالکان کو دھمکانا۔

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی واقعی ایم سی ڈی کی آمدنی بڑھانا چاہتی ہے، تو سب سے پہلے بدعنوانی ختم کرے اور ریونیو بڑھانے کے لیے ایمانداری سے کام کرے۔ ساتھ ہی موجودہ حکومت سے پہلے کے تمام بقایہ ٹیکس معاف کیے جائیں اور 2022 کے منشور میں کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ دیویندر یادو کے مطابق حالانکہ بیس یونٹ ایریا ویلیو اور دوسرے عوامل تبدیل ہوئے، مگر پانچویں میونسپل ویلیوایشن کمیٹی کی 2023 کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکس وصولی میں کمی کی بڑی وجہ ایم سی ڈی میں موجود شدید بدعنوانی ہے، جس کی ذمہ دار عآپ ہے۔ رپورٹ تیار کرنے والی کمیٹی میں این ڈی گپتا کے بیٹے نوین این ڈی گپتا بھی شامل تھے۔

دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ نیا ٹیکس ہدف پچھلے سے تقریباً 1837 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ اگر ایم سی ڈی یہ وصولی پرائیویٹ ہاتھوں میں دیتی ہے، تو اس کا 10-8 فیصد یعنی تقریباً 184 کروڑ روپے ان پرائیویٹ کمپنیوں کو جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح اروند کیجریوال نے آبکاری گھوٹالہ میں اسی ماڈل کو اپنایا، ویسے ہی بی جے پی پراپرٹی سروے کے نام پر اسی ماڈل سے ایک بڑے گھوٹالے کو انجام دے رہی ہے، اور اس کے لیے ٹینڈر بھی جاری ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...