نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار کو کچھ بنیادی شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔ امیدوار کا ہندوستانی شہری ہونا، کم از کم 35 سال کی عمر مکمل کر چکا ہونا اور راجیہ سبھا کا رکن منتخب ہونے کی اہلیت رکھنا لازمی ہے۔ کوئی بھی شخص جو مرکزی یا ریاستی حکومت یا کسی مقامی اتھارٹی کے تحت کسی فائدے کے عہدے پر فائز ہو، وہ نائب صدر کے لیے اہل نہیں ہوتا۔
نائب صدر کا انتخاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، یعنی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ راجیہ سبھا کے نامزد ارکان بھی اس عمل میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوتے ہیں۔