اترکاشی: اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی کے دھرالی اور ہرشل علاقوں میں بادل پھٹنے کے بعد پیدا ہونے والی شدید آفت میں اب تک 135 افراد کو محفوظ نکالا جا چکا ہے، جبکہ 9 فوجی اہلکاروں سمیت 19 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ واقعے کے بعد ریاستی اور مرکزی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اس مسئلے کو زور و شور سے اٹھایا گیا۔
اترکاشی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادل پھٹنے کے نتیجے میں 8 مقامی شہری، 2 نیپالی نژاد افراد اور 9 فوجی اہلکار لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیموں نے ایک مقامی شخص کی لاش برآمد کر لی ہے، جبکہ باقی افراد کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔