گجرات میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو لے کر سرگرمی تیز، وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کو رپورٹ پیش

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 6, 2025371 Views


گجرات حکومت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی نے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے عوام کے اظہار خیال کو جمع کیا ہے اورمختلف طبقوں کے درمیان میٹنگیں کی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ منگل کو ہوئی میٹنگ میں انہی نتائج پر بات چیت ہوئی۔ رپورٹ باضابطہ طور سے پیش ہونے کے بعد حکومت طے کرے گی کہ اسے مانسون اجلاس میں پیش کیا جائے یا نہیں۔

گجرات میں یو سی سی کے نفاذ کو لے کر چل رہی سرگرمی پر اپوزیشن پارٹی کانگریس کا ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس معاملے پر ایوان میں ان کی کیا حکمت عملی ہوگی اس پر کسی بڑے رہنما نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...