
ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کے روز اگست کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریپو ریٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ 5.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔
ایم پی سی نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ فی الحال شرح سود کو مستحکم رکھا جائے تاکہ ملک میں اقتصادی ترقی کو رفتار دی جا سکے۔ گورنر نے کہا، ’’آر بی آئی نے ترقی کے فروغ کے لیے کئی دور اندیش اور فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔‘‘






