اسرو اور ناسا کا مشترکہ سیٹلائٹ مشن ’نِسار‘ آج شام لانچ ہوگا، قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر رکھے گا نظر

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 30, 2025360 Views


ہندوستانی خلائی تحقیق ادارہ اسرو (آئی ایس آر او) اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا (این اے ایس اے) کی مشترکہ کاوش سے تیار کردہ سیٹلائٹ ’نِسار‘ کو آج بروز بدھ شام 5:40 بجے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ مشن زمین کی سطح کی انتہائی باریک نگرانی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس کی کل لاگت 1.5 ارب امریکی ڈالر ہے۔

نِسار (این آئی ایس اے آر)، جس کا پورا نام ’ناسا-اسرو سنتھیٹک اپرچر ریڈار‘ ہے، ایک تاریخی منصوبہ ہے کیونکہ یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو دو مختلف فریکوئنسیز کے ریڈار – ناسا کا ایل-بینڈ اور اسرو کا ایس-بینڈ – ایک ساتھ استعمال کرے گا۔ ان ریڈارز کو ناسا کی 12 میٹر لمبے اینٹینا سے کنٹرول کیا جائے گا جو اسرو کے I-3کے سیٹلائٹ پلیٹ فارم پر نصب ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...