اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر جے رام رمیش نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’یہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر وہی دعویٰ دہرا رہے ہیں۔ کل لوک سبھا میں وزیر اعظم نے اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی لیکن سوال اپنی جگہ برقرار ہے- نریندر مودی اپنے ’دوست‘ ٹرمپ کے اس بیان کی صاف الفاظ میں تردید کیوں نہیں کرتے؟‘‘
جے رام رمیش نے یاد دلایا کہ ٹرمپ اب تک کم از کم 30 مرتبہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر یہ بات کہہ چکے ہیں، چاہے وہ امریکہ ہو، سعودی عرب، قطر یا برطانیہ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی مسلسل خاموشی اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ایک کمزور موقف پر کھڑے ہیں اور بہت کچھ ہے جو وہ عوام سے چھپانا چاہتے ہیں۔