کچھ بھی ہو، یہ لڑائی اب جاری رہے گی: بھکت چرن داس

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 28, 2025361 Views


اڈیشہ میں اسمبلی انتخاب ابھی 4 سال دور ہیں، لیکن ریاست میں سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہیں۔ خصوصاً خواتین سے جڑے مسائل پر گہما گہمی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں وہاں جرائم کے دوسرے واقعات کے ساتھ ہی عصمت دری کے واقعات بھی بہت بڑھے ہیں۔ اجتماعی عصمت دری کے واقعات بھی بڑی تعداد میں پیش آئے ہیں۔ ان میں سے کئی ہائی پروفائل معاملے بھی ہیں، جن پر گفتگو ملک بھر میں ہوئی ہے۔ تازہ معاملہ بالاسور کا ہے جہاں ایک طالبہ نے خود کشی کر لی۔

اس خودکشی سے ریاست کی سیاست میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے پر اڈیشہ بند کی اپیل کی اور پوری ریاست میں یہ بند انتہائی کامیاب رہی۔ اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بی جے ڈی اس معاملے میں زیادہ متحرک نظر نہیں آئی۔ اس تعلق سے عوام میں جو غصہ تھا، اسے قیادت عطا کرنے میں بی جے ڈی ناکام رہی۔ کانگریس کے تئیں لوگوں کا رجحان اسی وقت واضح ہو گیا تھا جب لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 11 جولائی کو بھونیشور میں ’آئین بچاؤ‘ ریلی کی۔ اس ریلی میں اتنی بھیڑ جمع ہوئی کہ مقامی میڈیا اسے نظر انداز کرنے کی حالت میں نہیں تھی۔ کانگریس کو ملی اس مضبوطی پر ہرجندر نے اڈیشہ کے ریاستی کانگریس صدر بھکت چرن داس سے بات چیت کی۔ انھوں نے کچھ ہی وقت پہلے ریاستی کانگریس کی ذمہ داری سنبھالی ہے اور تنظیم کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔ پیش ہیں ان کے ساتھ ہوئی گفتگو کے اہم اقتباسات…

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...