اسرائیل فلسطینیوں کی نسل ختم کرنے کیلئے قصداً خواتین اور بچیوں کو بنا رہا نشانہ: اقوام متحدہ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 22, 2025359 Views


اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ریم السالم کے مطابق اسرائیل کو اس بات کا ادراک ہے کہ فلسطینی خواتین اور لڑکیاں فلسطینی زندگی کے تسلسل کی امید ہیں، اسی لیے انہیں جان بوجھ کر قتل کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>غزہ کی تباہی کا منظر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>غزہ کی تباہی کا منظر / آئی اے این ایس</p></div>

غزہ کی تباہی کا منظر / آئی اے این ایس

user

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی خواتین کو ان کی ’افزائش نسل‘ کی صلاحیت کی وجہ سے نشانہ بنا رہا ہے۔ قطری نشریاتی الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچیوں پر تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ریم السالم نے الجزیرہ کو بتایا کہ ’’تمام فلسطینی بشمول مرد، لڑکے، لڑکیاں اور خواتین، اس نسل کشی کے منصوبے کا انتہائی بے رحم اور ظالمانہ طریقے سے شکار ہورہے ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔‘‘

ریم السالم نے کہا کہ ’’لیکن اس میں خاص طور پر خواتین اور بچیوں کو اسرائیل جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے کیونکہ وہ فلسطینی ہیں اور مزید فلسطینی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘‘ ریم السالم کے مطابق اسرائیل کو اس بات کا ادراک ہے کہ فلسطینی خواتین اور لڑکیاں فلسطینی زندگی کے تسلسل کی امید ہیں، اسی لیے انہیں جان بوجھ کر قتل کیا جا رہا ہے۔

ریم السالم نے حال ہی میں اس موضوع پر ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’اسرائیل کے غزہ میں اقدامات فلسطینی زندگی کے تسلسل کو کمزور کرنے، فلسطینی وجود کو کمزور کرنے … اور فلسطینی زندگی کو ختم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ ‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ہم بڑھتے ہوئے اسقاطِ حمل کے واقعات میں دیکھ رہے ہیں جو شدید غذائی قلت کی وجہ سے فلسطینی خواتین میں ہورہے ہیں، حتیٰ کہ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین بھی اپنے بچوں کو دودھ پلانے کے قابل نہیں رہیں۔‘‘

بچوں کا فارمولا دودھ بھی اسرائیل کی طرف سے جان بوجھ کر غزہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے، جسے ریم السالم نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اسٹالن گراڈ کے محاصرے میں نازی جرمنی کی استعمال کی گئی حکمتِ عملی سے تشبیہ دی ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...