واضح رہے کہ 11 جولائی 2006 کو شام کے وقت جب ممبئی کی لوکل ٹرینیں مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھیں، 7 مقامات پر آر ڈی ایکس بم دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے کھار-سانتا کروز، باندرا-کھار، جوگیشوری، ماہم، میرا روڈ-بھایندر، ماٹونگا-ماہم اور بوری ولی میں ہوئے۔ صرف 11 منٹ کے اند ان دھماکوں نے شہر کو دہلا دیا۔ ان دھماکوں میں 180 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ اس معاملے میں پہلے 7 الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئیں، لیکن بعد میں کیس کو اے ٹی ایس کے سپرد کر دیا گیا.