ترواننت پورم / نئی دہلی: برطانوی رائل نیوی کا ایف-35بی جنگی طیارہ، جس نے 14 جون کو کیرالہ کے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، پانچ ہفتے بعد 22 جولائی کو بلآخر برطانیہ کے لیے روانہ ہو گیا۔
یہ جدید طیارہ آسٹریلیا جاتے ہوئے فضائی حدود سے باہر معمول کی پرواز پر تھا جب اسے شدید خراب موسم، کم ایندھن اور سب سے اہم، ہائیڈرالک سسٹم کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسی صورتِ حال میں پائلٹ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے کیرالہ کو ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے چنا، جہاں ہندوستانی فضائیہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی۔