ایئر انڈیا کا طیارہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید کے بارش کے دوران رن وے پر پھسل گیا – World

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 21, 2025363 Views



ایئر انڈیا کا ایک ایئربس A320 طیارہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید بارش کے دوران لینڈنگ کے وقت رَن وے سے پھسل گیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے رن وے کو بند کرنا پڑا اور طیارے کے ایک انجن کے نچلے حصے کو نقصان پہنچا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا نے بتایا کہ تمام مسافر اور عملہ بحفاظت طیارے سے باہر نکل آئے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کوئی زخمی ہوا یا نہیں، ایئر انڈیا کی پرواز AI2744 بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچین سے ممبئی پہنچی تھی۔

ممبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کو ’ رن وے ایکسکرشن’ کہا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کے بنیادی رن وے کو ’معمولی نقصان‘ پہنچا ہے، جبکہ آپریشن جاری رکھنے کے لیے متبادل رن وے کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ایئر انڈیا نے مزید کہا کہ متاثرہ طیارے کو معائنے کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد طیارے کے تین ٹائروں کے پھٹنے کی اطلاعات ہیں، این ڈی ٹی وی اور انڈیا ٹوڈے کی ٹی وی فوٹیج میں انجن کے باہری حصہ نقصان زدہ اور کچھ دراڑیں واضح نظر آ رہی ہیں۔

ایک علیحدہ واقعے میں، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دہلی سے کولکتہ جانے والی ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو ٹیک آف سے کچھ لمحے پہلے تکنیکی خرابی کے باعث روک دیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، ایئر انڈیا کی پرواز AI2403 پر 160 مسافر سوار تھے اور طیارے میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر پائلٹس کو ٹیک آف روکنا پڑا۔

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہاکہ’ پرواز AI2403، جو 21 جولائی 2025 کو دہلی سے کولکتہ جا رہی تھی، اب آج شام دوبارہ روانہ کی جائے گی، کیونکہ ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی سامنے آئی تھی۔’

خیال رہے کہ ایئر انڈیا کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ گزشتہ ماہ احمد آباد میں اس کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے کریش ہونے سے 260 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ ایئر انڈیا کی بجٹ ایئرلائن، ایئر انڈیا ایکسپریس، کی تحقیقات کرے گی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ایئرلائن نے ایئربس A320 کے انجن پارٹس کو بروقت تبدیل کرنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا تھا اور دستاویزات میں جعلسازی کر کے عملدرآمد دکھایا تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...