ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوائے مالیہ باگچی کی بنچ نے سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل راج کمار بی ٹھاکرے سے کہا، ’’آپ موجودہ عدالتوں کو اضافی بوجھ نہیں دے سکتے۔ اگر آپ واقعی این آئی اے کے ذریعہ جانچ کیے گئے معاملوں کی جلدی سماعت چاہتے ہیں تو نئی عدالتیں بنانی ہوں گی، سینئر عدالتی افسروں کی تقرری کرنی ہوگی اور انہیں وافر اسٹاف اور بنیادی ڈھانچہ دستیاب کرانا ہوگا۔‘‘
اس دوران بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر حکومتیں ایسا کرنے میں ناکام رہیں، تو عدالت ملزمین کو ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ضمانت دینے پر مجبور ہوجائے گی۔