مانسون اجلاس سے قبل انڈیا اتحاد کی ورچوئل میٹنگ، حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 19, 2025359 Views


میٹنگ میں بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری جانچ (ایس آئی آر) پر بھی بات چیت کی امید ہے۔ اپوزیشن نے اس عمل کو آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کی کوشش قرار دیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے حال ہی میں اس معاملے پر مرکز کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا تھا، ’’بہار میں ووٹر لسٹ کا خصوصی گہرا جائزہ ایک سوچی سمجھی اور خطرناک سازش ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر ووٹروں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کر کے انتخابات پر اثر ڈالا جا سکے۔‘‘

یہ ورچوئل میٹنگ مانسون اجلاس کے لیے اپوزیشن کی تیاریوں کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے، جہاں وہ حکومت کو گھیرنے کے لیے متحدہ آواز بلند کرنا چاہتی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...