ریاست بہار میں 24 جون 2025 تک ووٹر لسٹوں میں درج کل ووٹروں کی تعداد 7,89,69,844 تھی، جن میں سے 7,11,72,660 ووٹروں کے فارم موصول ہو چکے ہیں، جو کل کا 90.12 فیصد بنتا ہے۔ اب تک موصولہ فارموں میں سے 6,85,34,743 یعنی 86.79 فیصد فارموں کو ڈیجیٹائز بھی کیا جا چکا ہے۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یکم اگست کو شائع ہونے والی ووٹر لسٹ ایک ابتدائی مسودہ ہوگی، جس میں سیاسی جماعتیں اور ووٹرز خود بھی اپنی تفصیلات کا جائزہ لے سکیں گے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں کسی بھی غلطی یا کوتاہی کی نشاندہی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی، جس دوران تصحیح یا تبدیلی کی تجاویز الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کے پاس جمع کرائی جا سکتی ہیں۔