منوج جھا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ میں نام برقرار رکھنے کے لیے 11 دستاویزات مانگے جا رہے ہیں، جنہیں ہر کوئی مہیا نہیں کرا سکتا، خاص طور پر وہ لوگ جو ریاست سے باہر کام کر رہے ہیں۔ ان سے 25 دن کے اندر کاغذات جمع کرانے کو کہا جا رہا ہے، جو حقیقت سے دور اور غیر عملی مطالبہ ہے۔
انہوں نے راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کے ان بیانات کی توثیق کی جن میں ووٹوں کی چوری کا ذکر کیا گیا تھا۔ تاہم منوج جھا نے کہا کہ یہ صرف چوری نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ کی کھلم کھلا ڈکیتی ہے۔