پٹنہ: بہار میں بڑھتے جرائم پر پولیس افسر کے بیان نے سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) کندن کرشنن کے ایک بیان میں کسانوں کو مجرمانہ سرگرمیوں سے جوڑنے پر اپوزیشن نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے جبکہ حکومت بھی لاتعلقی ظاہر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے کرشنن کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا پر کہا کہ جب ریاستی پولیس کا اعلیٰ افسر ہی ایسے خیالات کا اظہار کرے تو عوام خود کو خدا کے رحم و کرم پر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے پوچھا، ’’اگر ریٹائرمنٹ کے بعد کرشنن کے پاس کام نہ ہو تو کیا وہ فائرنگ شروع کر دیں گے؟‘‘