مانسون اجلاس سے قبل 19 جولائی کو ہوگی ’انڈیا اتحاد‘ کی میٹنگ، اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور و خوض متوقع

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 18, 2025361 Views


نئی دہلی: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے دو روز قبل اپوزیشن ‘انڈیا اتحاد’ نے ایک اہم آن لائن میٹنگ طلب کی ہے، جو 19 جولائی کو شام 7 بجے منعقد ہوگی۔ میٹنگ میں ملک کے موجودہ سیاسی حالات، پارلیمانی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی اور آنے والے اسمبلی انتخابات پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

یہ اطلاع کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی۔ انہوں نے بتایا کہ انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنما ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...