متنازع فلم ‘ادے پور فائلز’ کی ریلیز پر پابندی برقرار، سپریم کورٹ کا مذہبی منافرت کے خدشے کو نظرانداز کرنے سے انکار

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 16, 2025371 Views


نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز متنازع فلم ‘ادے پور فائلز’ کی ریلیز پر لگی عبوری پابندی ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے معاملے پر فوری طور پر کوئی حتمی فیصلہ دینے سے گریز کیا۔ عدالت عظمیٰ نے فلم سے متعلق اعتراضات پر غور کرنے والی مرکزی حکومت کی کمیٹی سے جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس وقت تک فلم کی ریلیز پر روک برقرار رہے گی۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جائے مالا باگچی پر مشتمل بنچ نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے 10 جولائی کو دیے گئے عبوری حکم امتناعی میں فی الحال مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ بنچ نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ متعلقہ کمیٹی وقت ضائع کیے بغیر اعتراضات پر فیصلہ کرے۔ ہم ایک یا دو دن انتظار کر سکتے ہیں، تب تک معاملہ زیر التواء رہے گا۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...