’بی جے پی غریب سے تعلیم کا حق چھین رہی ہے‘- دہلی یونیورسٹی میں فیس اضافہ پر دیویندر یادو کا شدید ردعمل

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 13, 2025363 Views


انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں فیس میں 20 فیصد تک کا اضافہ نہ صرف مالی بوجھ ہے بلکہ ذہنی اذیت کا باعث بھی ہے۔ سال 2025 میں طلبہ سے ترقیاتی فنڈ اور دیگر سہولیات کے مد میں 1500-1500 روپے یعنی کل 3000 روپے اضافی لیے جا رہے ہیں۔ اس کا اثر سب سے زیادہ دلت، پسماندہ طبقے، خواتین، اقلیتوں اور کسان و مزدور خاندانوں کے بچوں پر پڑے گا۔

دیویندر یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی تعلیم کو نجی ہاتھوں میں دے کر عام انسان سے دور کرنا چاہتی ہے۔ پہلے ہی پرائیویٹ اداروں کی فیس اتنی زیادہ ہے کہ غریب بچوں کا وہاں تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہے۔ اب دہلی یونیورسٹی میں مسلسل فیس بڑھا کر وہی سازش دہرا رہی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...