مسٹر مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سوچ دہشت گردی کے معاملے پر یکساں ہے اور اس کے خلاف دوہرے معیار کی مخالفت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم واضح طور پر مانتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے اور اس پر دوہرا معیار ناقابل قبول ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں برازیل کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ملنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت قرار دیا اور برازیل کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔