یاد رہے کہ 16 فروری 2023 کو راجستھان-ہریانہ بارڈر پر ایک جلی ہوئی جیپ سے ناصر اور جنید کی لاشیں ملی تھیں۔ الزام ہے کہ کچھ گئورکشکوں نے انہیں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس معاملے میں لوکیش سِنگلا کو بھی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
خودکشی کے بعد پولیس نے ویڈیو اور دمینتی کی شکایت کی بنیاد پر بھارت بھوشن، ہرکیش یادو اور انیل کوشک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ فرید آباد کے ڈی ایس پی راجیش چیچی کے مطابق، سِنگلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اور پولیس اس معاملے کی باریکی سے تفتیش کر رہی ہے۔