دہلی-این سی آر، پنجاب-ہریانہ سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کے آثار، شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے مانسون

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 8, 2025359 Views


دہلی-این سی آر میں 9-8 جولائی کو آسمان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں اور مغربی سمندری ساحل پر بھی تیز بارش کا دور جاری رہنے والا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بارش کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>بارش کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

بارش کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے نمی لے کر آ رہی ہواؤں کی وجہ سے اگلے تین دنوں تک شمال-مغربی اور وسطی ہندوستان میں بارش کا دور جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دنوں تک مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور دہلی-این سی آر میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات اور راجستھان میں بھی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

حالانکہ اس دوران مشرقی اتر پردیش اور بہار میں مانسون کی حالت کمزور بنی رہے گی۔ موسم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دو-تین دنوں کے بعد مانسون کی حالت شمال کی طرف مزید تھوڑا آگے بڑھے گی تو بہار اور مشرقی اتر پردیش میں بارش کی سرگرمیوں میں تیزی آ سکتی ہے۔ فی الحال بہار کو بارش کا انتظار کرنا پڑے گا۔ خلیج بنگال میں ابھی بنے کم دباؤ کے آگے بڑھنے سے بھی جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں بارش جاری ہے، مگر منگل تک اس میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔ مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان اور گجرات میں تیز بارش کا نیا علاقہ بن گیا ہے۔

دہلی-این سی آر کے موسم کی بات کریں تو 8 جولائی کو یہاں آسمان میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درمیانی سے لے کر اچھی مقدار میں بارش ہونے کے بھی آثار ہیں۔ 9 جولائی کو بھی کچھ اسی طرح کا موسم رہنے کی پیشن گوئی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں اور مغربی سمندری ساحل پر بھی تیز بارش کا دور جاری رہنے والا ہے۔ ابھی ہریانہ کے پاس ایک کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے۔ ساتھ ہی پنجاب سے لے کر ودربھ تک ایک ٹرف لائن گزر رہی ہے، جس کے اثر سے ایک بڑے علاقے میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اس میں دہلی سے لے کر مدھیہ پردیش تک کے علاقے شامل ہیں۔

تین-چار دنوں تک تقریباً پورے پنجاب میں آفت کی بارش کی حالت بنی ہوئی ہے۔ اگلے تین دنوں تک ہریانہ کے ساتھ این سی آر میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسکائی میٹ کا اندازہ ہے کہ یہ بارش شام سے شروع ہو کر دیر رات تک ہو سکتی ہے۔ شمال کے پہاڑوں کو بھی ابھی بارش سے نجات نہیں ملنے جا رہی ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ تین دنوں تک جموں و کشمیر کے کئی ضلعوں میں انتہائی شدید بارش ہونے والی ہے۔

 ہماچل پردیش کے کئی ضلعوں کو ابھی بھی بارش سے راحت نہیں ملنے جا رہی ہے۔ دو-تین دنوں تک مسلسل موسلادھار بارش جاری رہ سکتی ہے۔ اتراکھنڈ کا حال بھی الگ نہیں ہوگا۔ مدھیہ پردیش کے زیادہ تر ضلعوں میں بھی اگلے 24 گھنٹے تک زوردار بارش کے آثار ہیں۔ رفتہ رفتہ یہ حالت شمال کی طرف بڑھے گی اور 10-9 جولائی تک گوالیار سب ڈویژن میں بھاری بارش ہوگی۔ چھتیس گڑھ میں بھی منگل کو انتہائی شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...