ترکیہ کی کمپنی ’سلیبی‘ کو ہندوستانی عدالت نے دیا زوردار جھٹکا، سیکورٹی کلیئرنس رد کرنے کے خلاف داخل عرضی خارج

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 7, 2025360 Views


ہائی کورٹ نے ترکیہ کی ہوابازی کمپنی ’سلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کی اس عرضی کو خارج کر دیا، جس میں قومی سلامتی کی بنیاد پر اس کا سیکورٹی کلیرئنس رد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئیدہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
دہلی ہائی کورٹ، تصویر یو این آئی
user

ترکیہ کی ہوابازی کمپنی ’سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کو ہندوستانی عدالت نے آج زوردار جھٹکا دیا ہے۔ ہوابازی کمپنی سیلیبی کی اس عرضی کو خارج کر دیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کی بنیاد پر اس کا سیکورٹی کلیئرنس رد کرنے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا تھا۔ پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ نے سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

جسٹس سچن دتہ نے سیلیبی ایئرپورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور سیلبی دہلی کارگو ٹرمینل مینجمنٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ داخل عرضیوں کو خارج کیا۔ یہ دونوں کمپنیاں کئی ہندوستانی ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو آپریشن کا کام دیکھتی ہیں۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے 23 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

ہندوستان کے ہوابازی سیکورٹی ریگولیٹر، بیورو آف سول ایویشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) نے قومی سلامتی مفادات کا حوالہ دیتے ہوئے 15 مئی کو سلیبی کی سیکورٹی منظوری واپس لے لی تھی۔ یہ فیصلہ ترکیہ کے ذریعہ پاکستان کی کھل کر حمایت کرنے اور پاکستان و اس کے قبضہ والے کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہندوستانی حملوں کی مذمت کرنے کے کچھ دنوں بعد آیا۔ ترکیہ کے قدم سے ہندوستان میں وسیع عوامی غصہ بھڑک اٹھا تھا۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...