یمن پر اسرائیلی فضائیہ کی شدید بمباری، 3 بندرگاہ اڑا ڈالے، حوثی باغیوں نے میزائل سے کیا جوابی حملہ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 7, 2025359 Views


اسرائیلی کے وزیر دفاع عزرائیل کاٹز نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’جو اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا، یمن کا حال بھی ایران جیسا ہوگا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p> یمن پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے (فائل)، تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div><div class="paragraphs"><p> یمن پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے (فائل)، تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

یمن پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے (فائل)، تصویر ’انسٹاگرام‘

user

اسرائیل اور ایران کے درمیان بھلے ہی کچھ حد تک حالات ابھی پُرامن ہیں لیکن مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس بار اسرائیل نے براہ راست یمن پر حملہ کر دیا ہے۔ اتوار کی دیر رات اسرائیلی فضائیہ نے ’آپریشن بلیک فلیگ‘ کے تحت یمن کے حوثی باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے اہم فوجی ٹھکانوں اور بندر گاہوں پر زوردار ہوائی حملے کیے۔ اسرائیلی حملے کا مرکز یمن کا حدیدہ، راس عیسیٰ اور سالف بندرگاہ تھا۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملے سے پہلے ان علاقوں میں شہریوں کو وارننگ دی گئی تھی کہ وہ فوراً علاقے کو خالی کر دیں اور محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔ وارننگ کے کچھ گھنٹے بعد ہی اسرائیلی فضائیہ نے حملے شروع کر دیے۔ اسرائیلی کے وزیر دفاع عزرائیل کاٹز نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’جو اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا، یمن کا حال بھی ایران جیسا ہوگا۔‘‘

آئی ڈی ایف کے مطابق حملوں میں گیلکسی لیڈر نامی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے حوثی باغیوں نے 2023 میں ہائی جیک کر لیا تھا اور اس میں بین الاقوامی جہازوں کی نگرانی کے لیے رڈار سسٹم لگایا گیا تھا۔

وہیں حوثیوں نے اسرائیلی حملوں کا جواب میزائل سے دیا۔ ان کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ ساری نے دعویٰ کیا کہ ان کے ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کیا۔ اسرائیل نے کہا کہ حوثی باغیوں کی میزائل کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ زمین پر جا گری۔ ویسٹ بینک اور ڈیڈ سی کے علاقوں میں سائرن بجے، حالانکہ کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

برطانوی فوج کی یونائٹڈ کنگڈم میرٹائم ٹریڈ آپریشنس نے بتایا کہ جہاز پر مسلح سلامتی دستے نے شروعاتی حملے کا جواب دیا تھا۔ نجی سمندری سیکوریٹی فرم ایمبرے نے کہاک ہ 8 چھوٹی کشتیوں اور ڈرونز بوٹ سے حملہ کیا، جس میں دو ڈرون کشتیاں جہاز سے ٹکرائیں جبکہ دو کو سلامتی دستوں نے تباہ کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...