ایجبسٹن جیت کے بعد تیز گیندباز آکاش دیپ جذباتی ہو گئے، فتح کینسر سے لڑ رہی اپنی بہن کے نام کر دی

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 7, 2025361 Views


ایجبسٹن ٹیسٹ کے بعد ہندوستانی تیز گیندباز آکاش دیپ جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے یہ جیت اپنی بہن کے نام کی، جو گزشتہ دو ماہ سے کینسر سے لڑ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 336 رنز سے ریکارڈ ساز فتح حاصل کی۔ تیز گیندباز  آکاش دیپ نے ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آکاش نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ انہوں نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔ یعنی آکاش دیپ نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے لیے ایک خاص کامیابی تھی۔

ٹیم انڈیا کی تاریخی جیت کے بعد آکاش دیپ جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے یہ جیت اپنی بہن کے نام کی، جو گزشتہ دو ماہ سے کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ آکاش دیپ نے کہا کہ وہ میچ کے دوران جب بھی گیند پکڑتے ہیں تو ان کی بہن کا چہرہ ذہن میں آتا  تھا۔ آکاش نے بتایا کہ ان کی بہن کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

آکاش دیپ نے چیتشور پجارا کے ساتھ بات چیت میں کہا، ‘میں نے یہ کسی کو نہیں بتایا تھا۔ میری بڑی بہن پچھلے دو ماہ سے کینسر سے لڑ رہی ہے۔ اب اس کی حالت مستحکم ہے اور وہ ٹھیک ہے۔ وہ جس سے بھی گزر رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ میری کارکردگی دیکھ کر سب سے زیادہ خوش ہوں گی۔ میں جب بھی گیند کو پکڑتا تھا، اس کا چہرہ سامنے آتا تھا۔ میں اس میچ کو اس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں، میں اس کے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتا ہوں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔’

اگر دیکھا جائے تو آکاش دیپ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے دوسرے ہندوستانی بولر ہیں۔ اس سے پہلے صرف چیتن شرما ہی یہ کام کر پائے تھے۔ چیتن شرما نے 1986 میں ایجبسٹن کے اسی گراؤنڈ پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اب انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں بہترین بؤلنگ کا ریکارڈ آکاش دیپ کے نام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...