ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 6, 2025360 Views


ایلون مسک نے’ امریکہ پارٹی‘ کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت امریکہ کے عوام کو موجودہ پارٹی سسٹم سے آزاد کرائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بڑا خوبصورت قانون نافذ کر دیا ہے۔ ادھر ان کے سابق ساتھی اور صنعت کار ایلون مسک نے ‘امریکہ پارٹی’ کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت امریکہ کے عوام کو موجودہ  پارٹی سسٹم سے آزاد کرائے گی۔ مسک کے اس اعلان کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

مسک نے ایکس پر ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے ایک حالیہ سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’آج ’امریکہ پارٹی‘ آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کے لیے بنائی گئی ہے۔’ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سروے میں عوام نے 2:1 کے تناسب سے نئے سیاسی آپشن کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں اور اب یہ سیاسی جماعت آپ کے سامنے ہے۔‘‘

اپنے اعلان میں مسک نے موجودہ سیاسی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘جب ہمارے ملک کو بربادی اور بدعنوانی سے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے تو ہم جمہوریت نہیں بلکہ یک جماعتی نظام میں رہ رہے ہیں۔’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’امریکہ پارٹی‘ آپ کی کھوئی ہوئی آزادی واپس لانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

مسک نے 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کی تقریبات کے دوران اپنے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پول پوسٹ کیا، جس میں اس نے اپنے پیروکاروں سے پوچھا – ‘یوم آزادی یہ پوچھنے کا بہترین وقت ہے کہ کیا آپ دو پارٹی (کچھ لوگ اسے ایک پارٹی کہتے ہیں) نظام سے آزادی چاہتے ہیں! کیا ہمیں امریکہ پارٹی بنانی چاہیے؟’

اس پول میں 65.4فیصد لوگوں نے ‘ہاں’ میں ووٹ دیا جبکہ 34.6فیصد نے ‘نہیں’ کہا۔ مسک نے اس مضبوط عوامی حمایت کو پارٹی کے آغاز کے لیے تحریک قرار دیا اور اسے دونوں بڑی پارٹیوں – ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کے لیے عوام میں بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کے ردعمل کے طور پر پیش کیا۔

اس سے قبل، مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ کا مثبت جواب ملنے کے بعد امریکہ میں تیسری سیاسی پارٹی شروع کرنے کے امکان کا اشارہ دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا – ‘ایلون کا تھرڈ پارٹی شروع کرنا ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی طرح ہے۔ کامیابی کے امکانات کم ہیں، لیکن اگر پارٹی کامیاب ہوئی تو کھیل بالکل بدل جائے گا۔’

مسک نے ایک ایسے وقت میں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے جب حال ہی میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے خود کو دور کیا ہے اورٹرمپ کے دئے گئے عہدے کو بھی چھوڑ دیا ہے جس سے ان کی سیاسی اور عوامی زندگی میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...