انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’آئین بچاؤ مہم‘ ریاست کے بیشتر اضلاع اور اسمبلی حلقوں میں کامیابی کے ساتھ مکمل کی جا چکی ہے، اور باقی علاقوں تک اسے پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اجلاس میں ریاست کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ مالو بھٹی وکرامارک، پردیش کانگریس کے صدر مہیندر کمار گوڑ، ریاستی وزرا، ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی اور دیگر اعلیٰ قائدین نے شرکت کی۔
ریاست کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اپنے خطاب میں اعتماد ظاہر کیا کہ کانگریس آئندہ دس برس تک تلنگانہ میں اقتدار پر برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ آج ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے ایک مثالی ماڈل بن چکا ہے۔ ان کے مطابق ریاستی حکومت نے تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔