دلتوں قبائلیوں، پسماندوں، خواتین اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے مل کر لڑیں گے: دیویندر یادو

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 2, 2025363 Views


دیویندر یادو نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے ذریعہ آئین میں سب کو برابری کا حصہ دینے والے التزامات کے خلاف بی جے پی سرکاری ملازمتوں کو منظم طریقے سے ختم کر پرائیویٹ لوگوں کے ہاتھوں میں دے رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس کے لیڈران کے ساتھ دیویندر یادو</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس کے لیڈران کے ساتھ دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس کے لیڈران کے ساتھ دیویندر یادو

user

دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں آج ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں کے ذریعہ ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمویدھان‘ عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ دیویندر یادو نے آج پورے دن اس طرح کی تقریباً درجن بھر تقاریب میں حصہ لیا۔ ہر میٹنگ میں موجود بلاک ایگزیکٹیو کے اراکین اور علاقائی کارکنان نے ایک قرارداد بھی پاس کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ’’ہم مل کر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، عوامی ہیرو راہل گاندھی اور ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں بی جے پی کے نفرت پھیلانے اور سماج کو تقسیم کرنے والے ایجنڈے کے خلاف، اور مہاتما بدھ و گاندھی جی کی سچائی و عدم تشدد کے اصولوں، بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سماجی انصاف کے نظریات اور آئین میں موجود دلتوں، قبائلیوں، پسماندوں و محروم طبقات کے حقوق کی پامالی کے خلاف مل کر لڑیں گے اور محروم طبقات کی عدالتوں، میڈیا اداروں، کاروباروں، یونیورسٹیوں سمیت سبھی شعبوں میں حصہ داری و شراکت داری یقینی بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔‘‘

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے ذریعہ آئین میں سب کو برابری کا حصہ دینے والے التزامات کے خلاف بی جے پی سرکاری ملازمتوں کو منظم طریقے سے ختم کر کے پرائیویٹ لوگوں کے ہاتھوں میں دے کر ٹھیکیداری رواج کو نافذ کر کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس وجہ سے بے روزگاری اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئین میں سماج کے محروم طبقات کو ریزرویشن دینے کا التزام ہونے کے باوجود اس سماج کو اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے نہیں دیا گیا۔ صرف چنندہ طبقہ کے لوگ ہی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھ کر سماج کے لیے پالیسی تیار کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف عوامی ہیرو راہل گاندھی کے ذریعہ اٹھائی گئی ذات پر مبنی مردم شماری کی آواز سماج کا ایکسرے کرنے کے لیے اور آج کے دور میں محروم طبقات کو سماج میں ان کا حق دلانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...