تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 30, 2025366 Views


ٹی راجہ سنگھ نے اپنے استعفیٰ کو لاکھوں کارکنان کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے دردناک ہے، لیکن ضروری تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹی راجہ سنگھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>ٹی راجہ سنگھ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹی راجہ سنگھ، تصویر سوشل میڈیا

user

تلنگانہ میں بی جے پی کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس کے شعلہ بیان لیڈر اور گوشہ محل سے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ تلنگانہ میں پارٹی قیادت کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹی راجہ سنگھ کا تنازعہ چل رہا تھا، اور آج اس کا نتیجہ سبھی کے سامنے آ گیا ہے۔

دراصل بی جے پی اعلیٰ قیادت نے این رام چندر راؤ کو ریاستی بی جے پی صدر بنانے پر اتفاق ظاہر کر دیا ہے، جس سے ٹی راجہ سنگھ ناراض ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی ناراضگی کے سبب انھوں نے موجودہ ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار کو اپنا استعفیٰ نامہ سونپ دیا ہے۔ راجہ سنگھ نے اس استعفیٰ کو لاکھوں کارکنان کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے دردناک ہے، لیکن یہ بہت ضروری بھی تھا۔

ٹی راجہ سنگھ نے تلنگانہ بی جے پی صدر جی کشن ریڈی کو لکھے خط میں کہا کہ این رام چندر راؤ کی تقرری سے پارٹی کارکنان اور لیڈران میں گہری مایوسی پھیل گئی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ لوگوں نے مرکزی قیادت کو گمراہ کر کے یہ فیصلہ کروایا ہے، جو پارٹی کے مفادات کی جگہ ذاتی مفاد سے متاثر ہے۔

گوشہ محل سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی حکومت سازی کے دہانے پر تھی، لیکن غلط قیادت کے انتخاب سے یہ موقع ہاتھ سے نکلتا نظر آ رہا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی ظاہر کیا کہ وہ بی جے پی چھوڑنے کے باوجود ہندوتوا کے نظریات اور گوشہ محل کے لوگوں کی خدمت کو لے کر پرعزم رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرا یہ قدم نظریات کے خلاف نہیں، بلکہ قیادت کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ میں ہندو طبقہ کے ساتھ مزید مضبوطی سے کھڑا رہوں گا۔‘‘ انھوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت وزیر اعظم نریندر مودی، جے پی نڈا، امت شاہ اور بی ایل سنتوش سے اس معاملے پر از سر نو غور کرنے کی اپیل بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...