یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

AhmadJunaidJ&K News urduJune 30, 2025359 Views


آئی سی سی کی ٹیم نے یو ایس اے سی کے کئی افسروں سے عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔ کچھ افسر ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں تو کچھ تیار نہیں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی/یو ایس اے کرکٹ، تصویر: آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی سی سی/یو ایس اے کرکٹ، تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آئی سی سی/یو ایس اے کرکٹ، تصویر: آئی اے این ایس

user

ٹی-20 عالمی کپ 2024 کی شریک میزبانی کر چکے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے کرکٹ بورڈ کے خلاف آئی سی سی سخت کارروائی کی تیاری میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی نے یو ایس اے سی کو ٹی-20 عالمی کپ کے بعد 12 مہینے کی گورننس نوٹس جاری کی تھی، جس کی مدت اگلے مہینے ختم ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر یو ایس اے سی نے اپنی قیادت میں ضروری تبدیلی نہیں کی تو اسے معطل کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی  کی اگلے مہینے ہونے والی میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

دراصل ٹی-20 عالمی کپ 2025 کے اختتام کے بعد جولائی میں آئی سی سی نے یو ایس اے سی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے انتظامی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے تعمیل اور اصلاحات کی نگرانی کے لیے نارملائزیشن کمیٹی بنائی تھی۔ ٹی او آئی کی رپورٹ کے مطابق، اسی مہینے آئی سی سی نے ایک ٹیم لاس اینجلس بھیجی تھی۔ جہاں اس کی یو ایس اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔

’دینک جاگرن‘ کی خبر کے مطابق میٹنگ میں نارملائزیشن کمیٹی اور یو ایس اے سی کے کچھ اعلیٰ افسران بھی شامل ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بڑے افسر نے کہا کہ مسلسل انتباہ کے باوجود حالات نہیں بدلے ہیں جبکہ آئی سی سی اپنا رخ واضح کر چکا ہے۔ خاص طور سے لاس اینجلس اولمپک 2028 میں کرکٹ کی واپسی کو دیکھتے ہوئے قیادت میں تبدیلی اب بحث کا موضوع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی ٹیم نے یو ایس اے سی کے کئی افسروں سے عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا تھا۔ کچھ افسر ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں تو کچھ تیار نہیں ہیں۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یو ایس اے سی نے اب تک اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کچھ رپورٹ کے مطابق یو ایس اے سی کے کئی اعلیٰ افسر جلد ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ حالانکہ اس معاملے میں آئی سی سی کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...