بہار میں خاموشی سے این آر سی نافذ کر رہا الیکشن کمیشن، غریبوں کو ووٹر لسٹ سے باہر کرنے کی سازش: اسدالدین اویسی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 28, 2025360 Views


انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ’’الیکشن کمیشن بہار میں چپکے سے این آر سی نافذ کر رہا ہے۔ اب ووٹر لسٹ میں نام شامل کروانے کے لیے ہر شہری کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کب اور کہاں پیدا ہوا تھا، یہاں تک کہ اس کے والدین کہاں اور کب پیدا ہوئے تھے۔‘‘

اویسی نے اس عمل کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں قابل اعتماد تخمینوں کے مطابق صرف تین چوتھائی پیدائشیں ہی رجسٹرڈ ہوتی ہیں اور سرکاری کاغذات میں اکثر بڑی غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے عمل سے لاکھوں ایسے شہریوں کو پریشانی ہوگی جن کے پاس مکمل دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...