بلیک باکس کا ڈیٹا کامیابی سے محفوظ، ایئر انڈیا حادثے کا سبب جلد آئے گا سامنے

AhmadJunaidJ&K News urduJune 26, 2025359 Views


احمدآباد طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کے تحت بلیک باکس کا ڈیٹا اے اے آئی بی لیب میں کامیابی سے ڈاؤن لوڈ کر لیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایف ڈی آر اور سی وی آر کا تجزیہ جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>احمد آباد طیارہ حادثہ کا مقام / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>احمد آباد طیارہ حادثہ کا مقام / آئی اے این ایس</p></div>

احمد آباد طیارہ حادثہ کا مقام / آئی اے این ایس

user

احمدآباد میں 12 جون کو پیش آنے والے ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کی تفتیش میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد تحقیقات شروع کی گئی تھیں اور جلد ہی تحقیقاتی ٹیم کو حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا تھا، جس کی جانچ کئی دنوں سے جاری تھی۔ اب اس بلیک باکس کی جانچ میں فیصلہ کن پیش رفت ہوئی ہے، جس سے حادثے کی اصل وجوہات سامنے آنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 24 جون کو تحقیقاتی ٹیم نے بلیک باکس کے کرش پروٹیکشن ماڈیول (سی پی ایم) کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ اگلے ہی روز، یعنی 25 جون کو اس کا میموری ماڈیول کامیابی سے ایکسیس کر لیا گیا اور اس میں موجود مکمل ڈیٹا دہلی میں واقع ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی لیبارٹری میں ڈاؤن لوڈ کر لیا گیا۔ اب ماہرین اس ڈیٹا کا تفصیلی تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ پرواز کے دوران کیا کچھ پیش آیا، پائلٹس نے کیا ردعمل دیا اور تکنیکی نظام نے کس طرح کام کیا۔

خیال رہے کہ بلیک باکس ایک اہم حفاظتی آلہ ہوتا ہے جو ہر طیارے میں نصب کیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، جو طیارے کی رفتار، بلندی، انجن کی حالت اور دیگر تکنیکی معلومات کو محفوظ کرتا ہے اور کاک پٹ وائس ریکارڈر، جو پرواز کے دوران پائلٹس کی گفتگو، انتباہی الارمز اور دیگر اہم آوازوں کو ریکارڈ کرتا ہے۔ یہ بلیک باکس انتہائی سخت حالات، جیسے شدید گرمی، پانی یا جھٹکے لگنے کے بعد بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔

وزارت شہری ہوابازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تمام کوششوں کا مقصد حادثے کی اصل وجہ کو سامنے لانا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی کسی بھی صورتِ حال سے بچا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی ماہرین ان عوامل کی بھی شناخت کریں گے جو ایسے واقعات کے پیچھے ہوتے ہیں تاکہ ہوابازی کے شعبے میں حفاظتی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ڈیٹا کا تجزیہ مکمل ہوگا، حادثے سے متعلق ایک جامع رپورٹ جاری کی جائے گی جس میں سفارشات بھی شامل ہوں گی۔ اس پیش رفت کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس افسوسناک واقعے کے اصل اسباب واضح ہو جائیں گے اور ان سے سیکھ کر آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...