ایران پر اسرائیلی حملے میں 606 افراد جاں بحق، 5,300 سے زائد زخمی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 25, 2025359 Views


ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 دنوں میں 606 افراد جاں بحق اور 5,300 سے زائد زخمی، امریکی صدر ٹرمپ کی جنگ بندی اپیل پر بھی دونوں جانب سے خلاف ورزی کے الزامات

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

تہران: ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے منگل کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری فضائی حملوں میں اب تک 606 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 5,332 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے سب سے زیادہ ہولناک ثابت ہوئے، جن میں 104 افراد کی جانیں گئیں اور 1,342 لوگ زخمی ہوئے۔

ظفرقندی نے یہ بھی بتایا کہ یہ حملے 13 جون سے شروع ہوئے تھے اور تاحال بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں۔ ایرانی حکام نے ان حملوں کو سنگین جنگی جرائم قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس جاری تصادم میں اسرائیل میں اب تک 28 افراد ہلاک اور 3,238 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے حملوں کو دفاعی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی کر رہا ہے۔

اسی دوران، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کی رات اعلان کیا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی منگل کی صبح 4 بجے سے نافذ العمل ہوگی۔ تاہم، جنگ بندی کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے اور بدلے کی کارروائی کی دھمکیاں دیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا، ’’ان دونوں کو اب پرسکون ہو جانا چاہیے، یہ حد سے زیادہ ہو چکا ہے۔ جو کچھ کل ہوا، وہ ناقابلِ قبول ہے۔ جیسے ہی ہم نے امن کی کوشش کی، اسرائیل نے شدید بمباری شروع کر دی۔ میں نے ایسا حملہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ میں اس سے خوش نہیں ہوں، نہ ہی ایران سے۔‘‘

قبل ازیں، پیر کی رات ایران نے عراق اور قطر میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر چھ میزائل داغے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس کارروائی کا نام ’آپریشن بشارت الفتح‘ رکھا گیا ہے۔ تاہم، امریکی فوجی ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر میزائلوں کو پیٹریاٹ دفاعی نظام نے کامیابی سے روک لیا اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، اگر عالمی طاقتیں فوری طور پر مداخلت نہ کریں۔ اقوام متحدہ نے بھی فریقین سے صبر و تحمل کی اپیل کی ہے۔

ادھر، عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایران میں اسپتالوں پر دباؤ بڑھ چکا ہے، جبکہ ہزاروں لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...