حیرت انگیز! بوائے فرینڈ کو پھنسانے کے لیے لڑکی نے 12 ریاستوں میں بم دھماکہ کی دی دھمکی، پولیس نے کیا گرفتار

AhmadJunaidJ&K News urduJune 24, 2025359 Views


جوشلدا نے فرضی آئی ڈی بنا کر وی پی این اور ڈارک ویب کی مدد سے دھمکی آمیز ای میل بھیجے تھے۔ چنئی میں رہنے والی جوشلدا نے بم کی دھمکی صرف گجرات ہی نہیں بلکہ 11 دیگر ریاستوں کو بھی بھیجی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہتھکڑی، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ہتھکڑی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہتھکڑی، تصویر آئی اے این ایس

user

چند ماہ قبل کی بات ہے، جب گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد احمد آباد کے 2 اسکولوں اور بی جے میڈیکل کالج کو بم دھماکہ کی دھمکی ملی تھی۔ یہ سبھی دھمکیاں بذریعہ ای میل دی گئی تھیں۔ گجرات پولیس شدت سے ای میل بھیجنے والوں کی تلاش کر رہی تھی، اور جب پولیس کی تلاشی پوری ہوئی تو حقیقت جان کر سبھی کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ای میل بھیجنے والی ایک لڑکی ہے، جس کا نام رینے جوشلدا ہے۔ وہ چنئی کی مشہور ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتی ہے۔ احمد آباد طیارہ حادثہ کے بعد بھی جوشلدا نے بی جے میڈیکل کالج کو دھمکی آمیز ای میل بھیجا تھا۔ حالانکہ اس کی ایک غلطی نے پولیس کو اس کے گھر تک پہنچنے کا راستہ ہموار کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جوشلدا نے فرضی آئی ڈی بنا کر وی پی این اور ڈارک ویب کی مدد سے دھمکی آمیز ای میل بھیجے تھے۔ چنئی کی رہنے والی جوشلدا نے بم کی دھمکی صرف گجرات ہی نہیں، بلکہ 11 دیگر ریاستوں کو بھی بھیجی تھیں۔ اس فہرست میں مہاراشٹر، تمل ناڈو، راجستھان، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، بہار، تلنگانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور ہریانہ کے نام شامل ہیں۔ سبھی 12 ریاستوں کی پولیس جوشلدا کو تلاش کر رہی تھی۔ گجرات پولیس نے تو اپنا پورا زور لگا دیا تھا، کیونکہ 12 جون کو جب احمد آباد کے بی جے میڈیکل کالج کی بلڈنگ پر طیارہ حادثہ ہوا تھا تو جوشلدا نے پھر سے ایک دھمکی بھرا ای میل بھیجا تھا۔ اس نے اس ای میل میں لکھا تھا کہ ’’شاید اب تمھیں میری طاقت کا اندازہ لگ گیا ہوگا۔ جیسا کہ ہم نے ایک دن قبل تمھیں ای میل بھیجا تھا، آج ہم نے ایئر انڈیا کا طیارہ کریش کر دیا۔ ہمیں پتہ ہے پولیس نے سوچا یہ ای میل جھوٹا ہے اور تم لوگوں نے اسے نظر انداز کر دیا۔ اب تمھیں سمجھ آ گیا ہوگا کہ ہم مذاق نہیں کر رہے تھے۔‘‘

جوشلدا نے نریندر مودی اسٹیڈیم کو 13، جنیوا لبرل اسکول کو 4، دیویہ جیوتی اسکول کو 3 اور بی جے میڈیکل کالج کو بم دھماکہ کی دھمکی والا ایک ای میل بھیجا تھا۔ اسکول کی شکایت پر 3 جون 2025 کو سرخیز پولیس تھانہ میں ای میل بھیجنے والے کے خلاف شکایت درج ہوئی اور سائبر پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہو گئی۔ اب سوال یہ ہے کہ جوشلدا نے آخر یہ سب کچھ کیوں کیا؟ اس کا جواب ہے محبت میں بدلہ لینے کے لیے جوشلدا نے یہ سازش تیار کی۔

جی ہاں، پولیس افسر شرد سنگھل کے مطابق جوشلدا کسی دیویج پربھاکر نامی شخص سے محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ حالانکہ جوشلدا کی محبت یکطرفہ تھی۔ دیویج نے اس سے شادی کرنے سے منع کر دیا اور فروری ماہ میں کسی دوسری لڑکی سے شادی کر لی۔ ایسے میں دیویج کو پھنسانے کے لیے جوشلدا نے اسی کے نام سے فرضی ای میل آئی ڈی بنائی اور 12 ریاستوں کے الگ الگ مقامات پر دھمکی آمیز ای میل بھیج دیا۔ جوشلدا ایک روبوٹکس انجینئر ہے اور اس نے اپنی تکنیکی مہارت کی مدد سے دیویج کو پھسانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن وہ خود ہی پھنس گئی۔ احمد آباد پولیس نے جوشلدا کو اس کے چنئی واقع گھر سے گرفتار کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...